زنڈفرن پرئمیر لیگ کا فائنل ، زڈ سی سی زنڈفرن نے خطاب جیتا

فیاض بخاری

بارہمولہ // زنڈفرن انڈر 19 پرئمر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں زڈ سی سی زنڈفرن نے بلیک اینگل گانٹہ مولہ کو 106 رنز سے شکست دی۔ ضلع بارہمولہ کے زم زم پورہ زنڈفرن کے میدان پرزڈ سی سی زنڈفرن نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرر 18 اورز میں 177 ر نز اسکور کیا ۔ جن میں سب سے زیادہ اسکوربابر منصور نے چالیس رونز بنائے جبکہ شاہد میر نے 30 رنز اسکور کئے ۔ جس کے جواب میں بلیک اینگل گانٹہ مولہ کی پوری ٹیم 71 رنز پر ڈھیر ہوئی ۔ زڈ سی سی زنڈفرن کی جانب سے عمران امین اور فرقان بٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کئے ۔ جس کے بعد عمران امین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔ اس دوران عمر لون کو مین آف دی ٹورنا منٹ کے عزاز سے نوازہ گیا ہے ۔ عمر نے اس پورے ٹورنامنٹ میں 166 رنز بنائے اور تین وکٹیں بھی حاصل کئے ہیں ۔قبل زکر ہے کہ اس ٹورنا منٹ میں کل 16ٹیمیں حصہ لے رہی تھی ۔