ریڈونی میں دوبارہ فائرنگ تیسرا ملی ٹینٹ مارا گیا

 عارف بلوچ

اننت ناگ // کولگام کے ریڈونی پائین میں 40گھنٹے کے بعد آپریشن اختتام پذیر ہوا۔علاقے میں گزشتہ دنوں جس جگہ انکونٹر ہوا تھا اسی جگہ پر بدھ کے روز ملبہ ہٹانے کے دوران دوبارہ تقریباً 24گھنٹے کی خاموشی کے بعد، فائرنگ کا تازہ تبادلہ ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک چھپے ہوئے ملی ٹینٹ نے فورسز پر اس وقت فائرنگ کی جب ملبہ ہٹایا جا رہا تھاجس کے بعد یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔اسکے بعد یہاں مذکورہ ملی ٹینٹ اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی اور شام سے قبل ملی ٹینٹ ما را گیا۔قبل ازیں منگل کو اسی مقابلے میں کمانڈر باسط ڈار سمیت ٹی آر ایف کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے تھے باسط کے سر پر 10لاکھ کا انعام تھا۔اس جھڑپ میں مجموعی طور پر 3ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں 2کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔