روہت شرما وکٹ کیپر پربرہم

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

نئی دہلی//بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ کچھ روز قبل بھارت نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس اہم میچ میں کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز اسکور کئے تھے۔بھارتی باؤلرز کی شاندار بولنگ کے باعث کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز اچھے سے کھیل نہ سکا اور مچل مارش اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس وقت روہت شرما نے بمرا کو بال تھما دی۔بھارتی فاسٹ باؤلر بمرا نے اپنے اوور میں ایک ایسا خطرناک باؤنسر کروایا جسے مارش نہ کھیل سکے اور گیند ان کے بلے سے لگنے کے بعد ہوا میں بلند ہو گئی اور اسے کیچ کرنے کیلئے رشبھ پنت بھاگے مگر وہ کیچ لینے میں ناکام رہے۔روہت شرما نے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد وکٹ کیپر کی کلاس لے لی۔