رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی | روس کابین الاقوامی انسانی قانون پر عمل کرنے پر زور

یو این آئی
ماسکو// روس نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے رفح شہر میں اسرائیل کی فوجی کارروائی سے متعلق بین الاقوامی انسانی قانون کی پیروی کرنے پر زور دیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل نے رفح کے مشرقی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کیا اور مصر کے ساتھ ملحقہ رفح کراسنگ کے غزہ کی جانب کنٹرول حاصل کر لیا۔ حماس نے کہا ہے کہ اس نے مصری اور قطری ثالثوں کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں سے اتفاق کیا ہے تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس شہر میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں۔ زاخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ “جنوبی غزہ میں رفح میں اسرائیل کی زمینی فوجی کارروائی کا آغاز خطے کو غیر مستحکم کرنے کا ایک اضافی عنصر ہے۔ تقریباً 1۔5 ملین فلسطینی شہری وہاں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں، ہم بین الاقوامی انسانی قانون کی دفعات کی سختی سے تعمیل کا مطالبہ کرتے ہیں”۔