رام بن میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر جام و سست روی کے باوجود ٹریفک رواں

محمد تسکین

بانہال// بانہال۔ رام بن سیکٹر میں ہفتے کی رات تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تھم گیا تھا تاہم موسم مسلسل آبر آلود ہی بنا رہا۔اتوار کی صبح سے شام تک کئی بار بارشوں کو پھواریں ہوئی اور پچھلے کئی روز سے سردی کی میں اضافہ بھی ہوا ہے اور لوگوں نے جیکٹ ،فرن اور دیگر ملبوسات کو چھوڑنے کے بعد پھر سے اپنانا شروع کیا ہے۔اتوار کی شام تک وقفے وقفے کی ہلکی بارشیں ہو رہی تھیں تاہم جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کئی بار کی رکاوٹوں کے باوجود جاری سست روی کے ساتھ جاری رہی۔ ڈھلواس کے مقام بارشوں سے ملبہ گر رہا ہے اور اس سے تنگ ہوتی سڑک پر ٹریفک یکطرفہ ہوجاتا ہے اور اتوار کے روز ڈھلواس کے علاوہ بیٹری چشمہ ، گانگرو ، کشتواڑ پتھر شیر بی بی اور ہمیشہ ٹریفک جام کہ زد میں رہنے والے قصبہ بانہال میں بھی وقفے وقفے سے ٹریفک جام رہا تاہم سہہ پہر بعد بیشتر مقامات پر ٹریفک کو رواں کیا گیا تھا۔ اس دوران شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کے علاؤہ دونوں طرف سے ٹرکوں کو بھی چلایا گیا جس کی وجہ سے تنگ اور متاثرہ مقامات پر ٹریفک جام اور ٹریفک کی سست رفتاری میں مزید اضافہ ہوا۔