راجوری ندی میں نوعمر لڑکا غرقاب

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//ضلع راجوری کے علاقے سولکی میں گھران والا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ لڑکے کی ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد بشارت ولد محمد یوسف سکنہ گھراں والاکے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی نوجوان لڑکا سولکی کے مقام پر دریا میں نہا رہا تھا کہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔مقامی لوگوں کی بھرپور کوششوں سے متوفی کی لاش کو بعد میں دریا سے نکالا گیا اور پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔