دہلی سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ

 یو این آئی

نئی دہلی//حج 2024 کے لیے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل آج 9 مئی 2.20 بجے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ائیر لانز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی.۔ دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا ۔واضح رہے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ تقریباً 35000 حجاج ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر آئی جی آئی ائیر پورٹ پر عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای،او اور وزراتِ اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی، آر، ایس نے بتایا کہ حج 2024 کو سہولیات اور آسانیوں سے پْر بنانے کے لیے ہر سطح پر قبل از وقت کوشش کی گئی ہے۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود کہیں نہ کہیں کمی رہ سکتی ہے۔ آپ اور ہم ہمیشہ سے سْنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سفر حج مشکلات کا مجموعہ ہے۔