دفعہ 370منسوخی پورے ملک کا معاملہ ، لوگوں نے وہاںخون بہایا | جموں کشمیر کا انضمام مکمل مودی پہلا وزیر اعظم، جس نے خاندانی سیاست کا خاتمہ کیا: امیت شاہ

عظمیٰ نیوز ڈیسک

کٹیہار( بہار)// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن پر دہشت گردی کے معاملے میں نرمی اور محروم ذاتوں کی بہتری کے تئیں لاتعلق رہنے کا الزام لگایا کہ ان کی اقتدار میں واپسی “فسادات، مظالم اور غربت” کا سبب بن سکتی ہے۔ کٹیہار لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوںنے اپنی پارٹی کو اس بات کا سہرا دیا کہ اس نے ملک کو نریندر مودی کو’’ اس کا “پہلا او بی سی وزیر اعظم دیا”، جنہوں نے خاندانی سیاست کا “خاتمہ” کر دیا ہے۔ مودی نے نکسل ازم کا صفایا کیا اور دہشت گردی پر لگام ڈالی۔ جب کانگریس اقتدار میں تھی، دہشت گرد اپنی مرضی سے حملے کرتے تھے اور کوئی بھی جوابی کارروائی کی ہمت نہیں کر سکتا تھا۔شاہ نے کہا کہ اس کے برعکس، اوڑی اور پلوامہ میں ہونے والے حملوں کے بعد سرجیکل اسٹرائیکس اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک تیزی سے ہوئے،ہمارے سیکورٹی اہلکار پاکستان کے سرحد پار گئے اور دہشت گردوں کو ان کے اپنے ٹھکانوں میں دفن کردیاگیا‘‘۔انہوں نے جموں و کشمیر کے باہر انتخابی ریلیوں میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے معاملے کو اٹھانے پر استثنیٰ لینے پر کانگریس صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ “یہ پورے ملک کا معاملہ ہے، راجستھان اور بہار کے لوگوں نے وہاں شورش کے خلاف لڑتے ہوئے اپنا خون بہایا ہے‘‘۔امت شاہ نے کہا کہ اب کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ مکمل طور پر ضم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دور میں او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا گیا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی نہ صرف او بی سی کے پہلے وزیر اعظم ہیں بلکہ وہ ایک کابینہ کے سربراہ بھی ہیں جس میں 35 فیصد وزرا پسماندہ طبقات سے آتے ہیں۔ یہ سب بی جے پی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہااگر آپ آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ جائیں گے تو آپ کو فسادات، مظالم، غربت اور خوراک کی کمی کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اگر آپ این ڈی اے کو ووٹ دیتے ہیں تو آپ ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد حاصل کرتے رہیں گے۔ وزیر داخلہ نے مودی حکومت کے تحت ملک کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے متعدد اعدادوشمار بھی جاری کئے۔ “پچھلے 10 سالوں میں، اوسطا ہر ہفتے ایک یونیورسٹی قائم کی گئی ہے، ہر روز دو نئے کالج قائم کیے گئے ہیں۔