دریا چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ | زیرتعمیر ریٹلے پاور پروجیکٹ کا کاپر ڈیم ڈھہ گیا

عاصف بٹ

کشتواڑ //دریا چناب میں پانی کی سطح میں ہوے اچانک اضافے کے سبب اتوارکی صبح دریا چناب پرزیرتعمیر ریٹلی پاور پروجیکٹ کا کاپر ڈیم پانی کے تیز بہاو میں ڈھہ گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ دریا کی سطح میں اچانک ہوے اضافے کے سبب پروجیکٹ کا کاپر ڈیم ڈھ گیا تاہم اس میں کسی قسم کا نقصان نہیںہوا۔ کمپنی نے ڈیم کی تعمیر کیلئے دریا کے بہائوکو موڑنے کیلئے کاپر ڈیم کو بنایاتھا۔ وہی کاپر ڈیم کے ٹوٹنے کے سبب پانی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔حکام نیدریا چناب کے قریبی علاقہ جات ٹھاٹھری ،پریم نگر و دیگر مقامات پر لوگوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔