دریا انس سے 16سالہ طالب علم کی نعش برآمد لواحقین کا قتل کا الزام،کوٹرنکہ بدھل سڑک 7گھنٹوں تک بند کر کے احتجاج

محمد بشارت

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ کے کلیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والا 16سالہ نویں جماعت کا طالب علم رفاقت علی ولد محمد ریاض گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا تا ہم اہل خانہ نے گمشدگی رپورٹ درج کروائی اور ساتھ ہی بچہ کی تلاش شروع کر دی ۔جمعہ کی صبح تلاش کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ آفس سے تین سو میٹر کی دوری سے دریا کے قریب ایک عارضی مویشی خانہ میں بچہ کی وردی، جوتے اورسکول بیگ پایا گیا جسکی بنیاد پر ماں باپ اور پولیس کو شک ہوا کہ مویشی خانہ کے قریب ایک بہت بڑی ڈاب تھی جس میں بچہ نہانے کے دوران ڈوب گیا۔لواحقین نے کوٹرنکہ بدھل سڑک بند کر کے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بلند کیا اور سڑک راجوری بدھل سڑک سات گھنٹوں تک آمدو رفت کے لیے متاثر رہی ۔لواحقین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انکے کنبہ سے یہ تیسرا قتل ہے اورانہیںآجتک انصاف نہیں ملا ہے اورانہیںانصاف فراہم کرنے والے ادارہ پر کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔لواحقین کے مطابق ہلاک ہوئے بچہ کے ساتھ چار اور بچے تھے جو شہر میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے گئے ہیں اور سکول میں چھٹی ہونے کے بعد نہانے چلے گئے ۔انہوںنے کہا کہ انہیںیقین ہے کہ انکے بچے کو قتل کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ کی ہدایت کے مطابق آپریشنل ڈی وائی ایس پی کی قیادت میں ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو 24گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ملوث افراد کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا جسکے بعد کوٹرنکہ بدھل سڑک کو آمدو رفت کے لیے سات بج کر دس منٹ پر بحال کیا گیا۔