خطہ چناب میں دوسرے روز بھی بارشیںجاری رہیں | پانی و بجلی سپلائی نظام متاثر سنتھن و مرگن شاہراہیں مسلسل بند ، سردی سے لوگ پریشان

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ سمیت خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم زیادہ تر مطلع ابر آلود رہا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور دن کو مطلع ابر آلود رہا۔ ہفتہ کو ہوئیں شدید بارش، پہاڑوں پر تازہ برفباری و تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور رابطہ سڑکیں و گلی کوچے خستہ حال ہوئیں ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور متعدد علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ادھر کشتواڑ اور رام بن اضلا ع میں بھی بارشوںکا سلسلہ جاری رہا جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے کشتواڑ سنتھن و مرگن شاہراہیں بدستور بند پڑی ہیں