جنگجوئوں کی اعانت کا نتیجہ بڈگام میں شہری پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// عدالت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے جنگجوئوں کے ساتھی مدثر فیاض پر کامیابی کے ساتھ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں کی ہے، جس پر وادی میں جنگجوئوںکی مدد کرنے کا الزام ہے۔ اس کا تعلق ایف آئی آر نمبر150/2022 کے دفعہ 18، 23، 38، اور 39 یو اے پی اے، 7؍25 چاڈورہ تھانہ کے آرمز ایکٹ کے تحت ہے۔ہائی پروفائل کیسز میں GPS ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ یہ آلات حکام کو مجرموں کی نقل و حرکت پر باریک بینی سے نگرانی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس طرح مزید مجرمانہ سرگرمیوں کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کر دیتے ہیں۔ملزمان پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں کرنے سے ان افرادکی نقل و حرکت کو حقیقی وقت میں ٹریک کرنے کا آسان عمل ہے اور ممنوعہ علاقوں میں ان کے داخلے یا جغرافیائی حدود کو چھوڑنے پر عدالتی حکم نامے کے مطابق نظر رکھی جا سکے۔