جمہوریت کی مضبوطی سے ایمرجنسی کے تاریک باب کو شکست:چْگ

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پارٹی اتحاد کو تقویت دینے اور آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے ایک قدم میں، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چْگ نے کل سری نگر کے چرچ لین میں ایک سیمینار بلایا۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے نچلی سطح پر تنظیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چگ نے کارکنوں سے پارٹی کی موجودگی کو مضبوط کرنے کی تاکید کی۔چگ نے ایمرجنسی تک لے جانے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوے کہا ’’اس ملک میں ایمرجنسی نافذ ہوئے 50 سال ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود کانگریس پارٹی اس گناہ کا بوجھ اٹھا رہی ہے،جن لوگوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کا قتل کیا وہ اب منافقانہ طور پر اس کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ “یہ اشتعال انگیز ہے کہ ہماری تاریخ کے اس سیاہ باب کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اب خود کو جمہوری اقدار کے محافظ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔”