جموں پونچھ شاہراہ پر شدید ٹریفک جام سے لوگ متاثر

Oplus_131072

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر راجوری قصبے کے قریب پانی کے گزرنے کے ٹیوب (کلورٹس) بچھانے کے مقام پر ٹریفک کی شدید بھیڑ سے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں جو بھیڑ کو کم کرنے اور گاڑیوں کی آزادانہ روانی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ٹریفک ضابطے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے جاری کام میں متعلقہ ایگزیکیوشن ایجنسی پھلیانہ، پنج پیر اور الفا گیٹ کے علاقوں سمیت کئی مقامات پر پانی کے گزرنے کے ٹیوبیں بچھائے ہوئے ہے جس کے باعث ٹریفک میں شدید خلل پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر ٹریفک کے نظم و نسق کے لیے کوئی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔راکیش شرما نامی شہری نے کہا’’ہمیں گھنٹوں جام میں پھنسا رہنا پڑتا ہے اور یہ اب دنوں سے معمول بن چکا ہے”۔ راکیش شرما نے مزید کہا کہ ایمبولینسز، فورسز کی گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔یوگیش ساسن نے پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی سہ پہر دو گھنٹے سے زیادہ جام میں پھنسے رہے۔ان سب نے ٹریفک حکام سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کی پریشانی سے پاک نقل و حرکت کے لیے اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹریفک ریگولیشن کے مناسب اقدامات کیے جائیں۔