بی جے پی کے پرامن علاقے؟ ملی ٹینٹوں کے مسکن بن گئے:محبوبہ

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیر پنچال خطے میں بڑھتے ہوئے ملی ٹینٹوں کے حملوں پر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔پونچھ حملے کی مذمت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں پرامن اور ملی ٹینسی سے پاک علاقے ملی ٹینٹوں کے حملے دیکھ رہے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جو پرامن اورملی ٹینسی سے پاک تھے اب ملی ٹینٹوں کے حملوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ میں ان حملوں کی مذمت کرتی ہوں لیکن بی جے پی کو جواب دینا چاہیے کہ پیر پنچال خطہ، جو پرامن تھا اب ملی ٹینٹوں کے حملے کیوں دیکھ رہے ہیں۔