بھالا زون کے سرکاری سکولوں کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا

 عظمیٰ نیوز سروس

ڈوڈہ//چیف ایجوکیشن آفیسر کی قیادت میں محکمہ تعلیم کی ایک ٹیم نے جمعرات کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ملوٹھی، مڈل اسکول ملوٹھی اور جی یو پی ایس ملوٹھی کے کام کاج کا معائنہ کیا۔ٹیم نے کلاس رومز، لیبارٹریز، کمپیوٹر لیبز کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی سہولیات، تعلیم کے معیار اور سیکھنے کے نتائج کا جائزہ لیا جس کے بعد طلباء اور عملے کے ارکان سے بات چیت کی۔سی ای او نے سٹاف، طلباء ، سکول ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور دوپہر کے کھانے کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے سکول کے سربراہان اور سٹاف کے ساتھ میٹنگز کی تاکہ کلاس روم ٹیچنگ میں موجود خامیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے اسکول کے سربراہوں سے کہا کہ وہ کلاس روم کی تدریس میں معیاری بہتری لانے کے لئے اپنے اعصاب کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اسکول کے عملے کو کچھ ہدایات بھی جاری کیں جہاں انہیں کچھ بے ضابطگیاں پائی گئیں اور انہیں متنبہ کیا کہ اگر وہ اسکولوں میں معیاری تعلیم لانے میں ناکام رہے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔