بچوں کی تعلیم پر صحت بخش ناشتہ کے مثبت اثرات اسکولی بچوں کو ناشتہ کا پابند بنائیں  !

شیخ ولی محمد
ایک پرانی کہاوت ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح ، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا بھکاری کی طرح کرنا چاہیے۔کئی سالوں سے تحقیق میں یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ اچھا ناشتہ بڑوں اور بچوں کی صحت کیلئے بہایت ہی فائدہ مند ہے۔ The Journel of Nutritionکے مطابق جرمن محققین نے چھ مطالعات Studiesمیں 96ہزار سے زائد افراد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ محققین کو معلوم ہوا کہ ہفتے میں ایک بار ناشتہ نہ کرنا ٹائپ 2ذیابطیس کے خطرات میں 6فیصد اضاٖفہ کرتا ہے۔ ریسرچ سے یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ بھاری ناشتے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ یہ عادت امراض قلب سے بچانے میں بھی سود مند ثابت ہوسکتی ہے ۔
اسی طرح دیگر کئی متعلق مطالعاتStudiesمیں یہ ثابت ہوا کہ ناشتہ سے نہ صرف بچوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ ان کیAccademic کارکردگی بھی اچھی ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی ممالک میں بہت سارے تعلیمی اداروں میں بچوں کے لیے ناشتہ Break Fastکا مکمل انتظام ہے۔ جسمیں بچوں کو دودھ ، انڈے ، میوے ، سبزیاں اور دیگر صحت بخش چیزیں کھلائی جاتی ہیں ۔ امریکہ کے ایک اسکول میں بچوں پر کی گئی ایک ریسرچ میں پایا گیا کہ جو بچے باقائدگی کے ساتھ ناشتہ کرتے ہیں ان کے نمبرات ریاضی کے مضمون میں  17.5% ان بچوں سے زیادہ تھے جو ناشتہ نہیں کرتے ۔اس طرح Blinn College Brenham Tixasکے Gregory W. Phillopsنے Biology کے مضمون میں 1259کالج طلبہ پر ایک اسٹیڈی کی ۔ 11سال کے دوران کی گئی اس اسٹیڈی کے اعداد و شمار سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ 65.6%  ان طلبہ کا رزلٹ بہت ہی اچھا تھا جنہوں نے صبح کا ناشتہ اچھی طرح کیا تھا۔
University of FloridaکےGail Ramperasad کی ایک ریسرچ کے مطابق ناشتہ کرنے والے بچوں میں Cognitive Development اچھی تھی۔ اور ان میں Reading، Spelling اور Memory Powerبہت زیادہ تھی۔ جبکہ Harvard Universityکی ایک اور تحقیق میں یہ پایا گیا کہ جو بچے ناشتہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان کو دوسرے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوتے ہیں اسی طرح University of Leadsکی غذائی ماہر  Kati Adolphsکا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے والے بچوں کا دماغ اچھی طرح کام کرتا ہے ۔
استادوں Teachers کے ذریعے کرائی گی ایک سروے کے نتائج بھی بہت ہی حیران کن تھے ۔سروے میں پا یا گیا کہ 95%استادوں نے یہ کہا کہ ناشتہ کرنے والے بچوں کی Concentration بہت ہی اچھی تھی۔ 89% استادوں کا کہنا ہے کہ ایسے بچے Academic میں بہت ہی آگے تھے۔ جبکہ 83%استادوں نے یہ کہا کہ ناشتہ کرنے والے بچوں میں سردرد ، پیٹ درد ، یا چڑچڑاپن نہیں تھا۔ 73%استادوں کا کہنا تھا کہ ایسے بچوں کا رویہ Behaviourاچھا تھا جنہوں نے ناشتہ کیا ۔ ناشتہ کے فائدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چند سال قبل Burke Country  کے ڈائریکٹر آف اسکولز Donna Martin نے بچوںکیلئے اسکول میں ناشتہ متعارف کیا۔ بعد میں اس کے جو نتائج سامنے آئے وہ متاثر کن تھے۔ اسکول کے بچوں نے نہ صرف Aceademics میں ترقی دکھائی بلکہ اسپورٹس میں بھی اسٹیٹ سطح State Levelپر فٹ بال چمپین شپ جیت لی۔ان حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ اسکولی بچوں کے کیے ناشتہBreak Fast کتنا اہم اور ضروری ہے اور اس کا تعلق نہ صرف بچوں کی صحت کے ساتھ ہے بلکہ امتحانات کے نمبروں کے ساتھ بھی ہے۔