بارہمولہ اور شوپیان میں 3سمگلر گرفتار راجوری میں تجارتی کمپلیکس قرق

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پولیس نے بارہمولہ اور شوپیاںمیں 3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے3کوئنٹل سے زائد منشیات برآمد کی ۔بنر کراسنگ بارہمولہ پر قائم ایک چوکی پر دو افراد کو روکا۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ان کی شناخت جاوید احمد لون ولد محمد رمضان اور طارق احمد لون ساکنان کھڈنیار بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھرشوپیاں پولیس نے پیر پورہ رکھ چلڈرن کراسنگ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کے دوران گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر۔-3235 JK13D میں سوار منشیات فروش محمد اشرف میر ساکن آری ہل پلوامہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 236 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا۔اس معاملہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ادھرراجوری ضلع میں کل کھوں روپے مالیت کا ایک 4منزلہ کاروباری کمپلیکس اور ایک گاڑی( دونوں کی مالیت ایک کروڑ80لاکھ روپے سے زیادہ ہے)، جو کہ ایک مبینہ منشیات فروش کی ملکیت ہے،کوقرق کرلیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وکال چوگہ، جس پر گزشتہ سالNDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، نے راجوری قصبے میں نوجوانوں کو منشیات بیچ کر غیر قانونی طور پر جائیداد حاصل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ منسلک جائیدادیں راجوری شہر کے قلب میں 1.74 کروڑ روپے مالیت کا 4 منزلہ کاروباری ادارہ ہے اور ایک کار جس کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔ راجوری کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امرت پال سنگھ نے کہا کہ پولیس ضلع سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔