ایل جی کا پانتہ چھوک ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ | شرائین بورڈ دفتر اور یاتری نواس کے تعمیراتی کام کا جائزہ

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پانتہ چھوک میں امرناتھ یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا اور یاتریوں کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جائے وقوعہ کا معائینہ کیااور یہاںیاتری نواس اور شرائین بورڈ کے دفتر کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کمروں اور ہوسٹل سمیت مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اوراَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس سہولیت میں زیادہ سے زیادہ یاتریوں کی رہائشی گنجائش کو بڑھانے کے لئے تمام امکانات کو تلاش کریں۔