ایس ڈی ایم سرنکوٹ کا پھاگلہ اپر کا دورہ عوام کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت پھاگلہ اپر وارڈ نمبر 4یں گذشتہ ہفتے مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تھا جہاں لوگوں نے لوک سبھا الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیاتھا۔ مذکورہ علاقہ کے لوگوں کے مسایل پر غور کرتے ہوے ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایت کےمطابق ایس ڈی ایم سرنکوٹ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا‌۔ جہاں لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھاگلہ اپر وارڈ نمبر چار کی عوام 2024یں بھی 1947ے دور سے گذر رہی ہے جہاں اس وقت تک بجلی پانی تعلیم اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ عوام نے اپنے مطالبات ایس ڈی ایم سرنکوٹ کے سامنے رکھے اور موصوف نے عوام کے مطالبات سنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمیشنر پونچھ اور ایس ڈی ایم سرنکوٹ کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کوئی بڑا آفیسر پھاگلہ گاؤںمیں پہنچا ہے اور لوگوں کے معاملات سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔