انسدادملی ٹینسی کیس | پلوامہ میں لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد قرق

مشتاق الاسلام

پلوامہ //پالیس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے ایک کیس میں پلوامہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ، 1967 کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کی ہے۔پلوامہ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث جائیداد، مونگہامہ پلوامہ میں واقع ایک منزلہ رہائشی مکان، جسے دہشت گرد اپنی پناہ گاہ اور قیام کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر تمام لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جاتی تھی۔گھر کے مالک محمد لطیف ولد غلام احمد کو دہشت گردی کی سرگرمیوں سے بھی روابط ہیں۔پولیس نے کہا کہ جائیداد اب سرکاری قبضے میںہے، نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کی منتقلی، لیز، تصرف، یا تبدیلی کی ممانعت ہے۔یہ ضبطی ایف آئی آر نمبر 315/2023 پولیس اسٹیشن پلوامہ کے تحت کی گئی ہے۔خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔