الیکشن ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ملازم معطل SKICC

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، حکام نے سرینگر میں ایک ملازم کو معطل کر دیا ہے۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس کے آئی سی سی میں کام کرنے والا ایک سرکاری ملازم جاوید احمد صوفی سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں میں شرکت اور سہولت کاری کے ذریعے ایم سی سی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق اس دن اور وقت سے نافذ ہوتا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جاتا ہے اور انتخابی نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی عمل کی تکمیل تک عمل میں رہتا ہے۔