آگ کی ہولناک واردات میں دومنزلہ رہائشی مکان خاکستر

عاصف بٹ

کشتواڑ //بدھ کی دوپہر ضلع کشتواڑ کے متعا علاقے میں رونما ہوئی آگ کی ہولناک واردت میں رہائشی مکان خاکستر ہوا۔آگ کی ہولناک واردات رنگیل سنگھ ولد حکم چند کے رہایشی مکان میں پیش آئی جب دوسری منزل سے اچانک آگ کی لپٹیں نکلنی شروع ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فائر سروس رضاکارنہ تنظیموں ،فوج سول انتظامیہ و مقامی لوگوں نے بچائوکارروائی عمل میں لائی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آگ کے سبب دوسری منزل مکمل طور جل گئی جبکہ نچلی منزل کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔آگ لگنے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔بتایاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ کی واردات رونما ہوئی۔وہی پولیس نے بھی مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔ بچائو کاروائی کے دوران ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر ریڈکراس کی جانب سے فوری طور آگ متاثرین میں امداد جاری کی گی۔