آپریشن تھیٹر کا افتتا ح تو کیا گیا ، سرجری کوئی نہیں کرالہ پورہ کپوارہ کے ہسپتال سے لوگ خائف

اشرف چراغ

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے سب ضلع ہسپتال کرالہ پورہ میں جہا ں ڈاکٹرو ں کی کمی ہے وہیں ہسپتال طویل انتظار کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تعمیر کئے گئے آپریشن تھیٹر کا با ضابطہ طور افتا ح کیا گیاجو لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن اس آپریشن تھیٹر میں آج تک کوئی بھی چھو ٹی بڑی سر جری عمل میں نہیں لائی گئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہسپتال تحصیل کرالہ پورہ کے علاوہ کیرن اور رامحال کے لوگو ں کی واحد امید ہے جہا ں ان دور دراز علاقوں کے لوگ اپنا علاج و معالجہ کرنے کے لئے آتے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی بھی سخت کمی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بلاک میڈیکل کرالہ پورہ سے منسلک ہسپتالو ں کے ڈاکٹرو ں کو سب ضلع ہسپتال کرالہ پورہ میں دو روز کیلئے تعینات کر کے ان کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرو ں کی کمی کا سامنا رہا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 8ماہ قبل ہسپتال میں تعینات ماہر امراض خواتین ڈاکٹر سبکدوش ہوئے لیکن ابھی تک کسی دوسرے ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا گیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر تو چالو کیا گیا لیکن سر جری کرنے کیلئے عملہ موجود نہیںہے ۔اس حوالے سے بلاک میڈیکل آ فسیرڈاکٹر جاوید احمد نے بتایا کہ ہسپتال میں انستھیزیا ڈاکٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے سر جری عمل میں نہیں لائی جاتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انہو ں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں معاملہ لایا ہے اور انستھیزیا ڈاکٹرملتے ہی ہسپتال میں عنقریب سرجری شروع کی جائے گی ۔