منڈی میں اْنس با قرآن‘ کے عنوان سے نشست کا اہتمام

منڈی//تحصیل منڈی کی جامع مسجد المصطفیٰ منڈی میں نمازِ جمعہ کے بعد انجمن تنظیم المومنین کی جانب سے سے ’اْنس با قرآن‘ کے موضوع پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وادی کشمیر کے نامور قاریِ قرآن اعجاز حسین صوفی نے اپنی منفرد انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کر کے سامعین سے داد و تحسین حاصل کی ۔قرآنی علوم کے حوالے سے بھی موصوف نے سامعین سے خطاب کیا ۔انہوں نے عوام کو قرآن مجید کو لفظ بہ لفظ سمجھ کر اور قرآت کے ساتھ تلاوت کرنے کیلئے بھی درس دیا تاکہ مسلمانوں کی آنے والی نسلیں قرآن فہم ہو ۔واضح رہے کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں قرآن فہمی اور قرآن مجید کو قرآت کے ساتھ تلاوت کرنے پر آمادہ کرنا تھا۔ اس نشست میں مدیر آعلیٰ ادارہ مدینہ العلوم المصطفیٰ پبلک سکول موہڑہ بچھائی سرنکوٹ حجت الاسلام مولانا سید عابد حسین جعفری امام جمعہ و جماعت جامع مسجد المصطفیٰ منڈی حجت الاسلام مولانا سید انعام علی نقوی کے علاوہ تنظیم المومنین منڈی کے تمام لوگوں اور بچوں نے شرکت کر کے تلاوتِ قرآن مجید کو قرآت کے ساتھ سنا۔