شیتل نندا کا کٹھوعہ میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی مشق کا جائزہ عوامی جانچ پڑتال کیلئے اَپ ڈیٹ شدہ اِنتخابی فہرستوں کی نمائش یقینی بنانے کی ہدایت

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا ( اِنتخابی فہرستوں کے مبصر) نے ڈی سی آفس کمپلیکس کٹھوعہ میں پوسٹ سپیشل سمری رویژن مشق کا جائزہ لینے کے لئے کٹھوعہ کا دورہ کیا۔ابتداً، ضلع الیکشن آفیسر کتھوعہ راہل پانڈے نے ضلع میں 15 اگست سے 25 اکتوبر 2022ء￿ کے دوران منعقدہ سپیشل سمری رویڑن میں کی گئی اَپ ڈیٹ کی تفصیلات پیش کیں۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع الیکشن آفیسر کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ وہ فارم 9،10،11،11A،11B کے تحت درج دعوئوں اور اعتراضات کی فہرست کو عوامی جانچ کے لئے نمایاں مقامات پر ظاہر کرنے،ضلع بھر کے تمام نامزد پولنگ سٹیشنوں پر یقینی کم سے کم سہولیات ( اے ای ایف ) کے تحت جسمانی طور خاص اَفراد ( پی ڈبلیو ڈی) کے لئے ریمپ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بسوہلی۔ اے ڈی سی بلور، اے سی ار ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم بنی ، ایس ڈی ایم ہیرانگر اور دیگر متعلقہ اَفراد موجود تھے۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ ، پی او آئی سی ڈی ایس ، ڈی ایس ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اَفراد کے ساتھ وَن سٹاپ سینٹر ، وارڈ نمبر 5 کٹھوعہ میں آنگن واڑی مراکز اور نگر ی میں میر پور جنگنو کامعائینہ کرنے کے کٹھوعہ کے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور اْنہوں نے وہاں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔