سدھراجموں میں سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک، دوشیزہ زخمی

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے سدھرا فلائی آور پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوشیزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز سدھرا جموں میں فلائی آور پر نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اُس میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا جبکہ دوشیزہ کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔