عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ملورہ علاقے میں بدھ کو ایک نوجوان پراسرار حالت میں ایک کار کے نیچے مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش جموں و کشمیر بینک برنچ ملورہ کے قریب ایک گاڑی کے نیچے سے بر آمد ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش دیکھے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
متوفی کی شناخت محمد عاصف خان ولد عاشق احمد خان سکنہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔
اسی دوران پولیس نے جائے وقع پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور معاملے کی مزید جانچ کیلئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔