عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری//خطہ پیر پنچال کے راجوری قصبہ میں ہفتہ کو پولیس نے ایک نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش بر آمد کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قصبہ میں ایک ندی کے قریب سے برآمد کیا۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اُنہوں نے لاش کی شناخت کیلئے پولیس کی مدد کی اپیل کی ہے۔