کولگام میں 25 سالہ نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک 25 سالہ مزدور مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی، جس کی شناخت سہیل احمد گورو ساکن ریڈوانی پائین کے طور پر ہوئی ہے، اپنے رہائشی مکان میں مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فی الحال تفتیش جاری ہے۔