کشتواڑ میں 24 سالہ انجینئرکی لاش برآمد

سری نگر// ضلع کشتواڑ کے گیسٹ ہاوس پدھیارنا میں جمعہ کی شام ایک انجینئرنگ ملازم لٹکا ہوا پایا گیا۔
کشمیر نیوز ایپکس (کے این اے) نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گیسٹ ہاوس پٹیل انجینئرنگ میں نوجوان لٹکا ہوا پایا گیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ ملازم کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں تعینات تھا۔
متوفی کی شناخت چاو ریواٹہ نمچوم ولد چاو کیدار نمچوم ساکنہ اروناچل پردیش کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت پدھیارنا کشتواڑ میں رہائشی پذیر تھا۔
طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد متوفی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے سی آر پی سی کی سیکشن 174 کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کر دی ہے۔