ڈوڈہ سڑک حادثے میں نوجوان کی موت،دوسرا زخمی

جائے حادثہ کی مناظر

ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ میں اتوار کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع ڈوڈہ کے جاٹھی ون کے قریب ایک ٹاٹا موبائل جس کا زیر رجسٹریشن نمبر Jk19A-0699، جو کا ہراہ سے جموں کی طرف جا رہی تھی، حادثہ کا شکار ہو کرتقریباً 600فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میںایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت سنجے سنگھ ولد جیون سنگھ عمر تقریباً 24 سال (ڈرائیور) ساکنہ گاﺅں کانٹھی رام بن کے بطور ہوئی ہے، جبکہ اجے سنگھ ولد اوم گنیش عمر 23 سال سکنہ کاہراہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے علاج کیلئے پی ایچ سی عسر منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ عسر میں آئی پی سی کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 29/2022 زیرِ دفعہ 279،337،304اے درج کیا۔