پونچھ// پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے مشتبہ نوجوان کو پستول سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف اور ایس اوجی نے پیر کی صبح پونچھ کے کنیان علاقے میں مشترکہ گشت کے دوران ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھوتے ہوئے دیکھا ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جامہ تلاشی کے دوران نوجوان کے قبضے سے پستول اور گولیوں کے تین راونڈ برآمد کئے گئے۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد شبیر انجم ساکن باٹھیدار مینڈھر کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔