ڈوڈہ میں تیز ہواوں سے بھاری تباہی، خاتون از جان، 2 دیگر زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ // خراب موسمی صورتحال کے درمیان تیز ہواﺅں، ژالہ باری کی وجہ سے ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کو ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ کمسن سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع میں تیز ہواوں، شدید بارشوں و ژالہ باری کا قہر،گندوہ بھلیسہ میں درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں ہیں وہیں علاقے میں رہائشی مکانوں، کئی ڈھانچوں سمیت املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسی دوران ایک پسی کی زد میں آ کر ایک خاتون کی موت ہوئی جبکہ کمسن بچے سمیت دو زخمی ہوئے ہیں۔
خراب موسم کی وجہ سے ضلع کی متعدد رابطہ سڑکوں پر بھاری پسیاں گر آئیں، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔