گاندربل میں سکوٹی بس سے ٹکرائی ،خاتون ازجان، شوہر زخمی

ارشاد احمد

گاندربل //گاندربل کنگن شاہراہ پر ہش نوش چنار کے مقام پرسکوٹی اور بس کی ٹکر ہونے کے باعث 25 سالہ خاتون موقع پر ہلاک جبکہ سکوٹی سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
عینی شاہدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گاندربل کنگن شاہراہ پر پیر کی شام ہش نش چنار کے مقام پر گاندربل سے کنگن جانے والی بس کی ٹکر مخالف سمت سے چل رہے سکوٹی سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار 25 سالہ خاتون کلثومہ بانو اور شوہر یاسر احمد صوفی ساکنہ گیراج گاندربل زخمی ہوگئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کلثومہ بانو کو مردہ قرار دیا۔
ادھر، پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش وارثین کے سپرد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔