بڈگام سڑک حادثے میں خاتون جاں بحق

بڈگام// وسطی کشمیر کے راضون بڈگام میں تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سات بجے کے قریب راضون بڈگام میں ٹرک نے راہ چلتی خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ خاتون کو ٹکر مارنے کے بعد ٹرک نے دو دکانوں کو بھی نقصان سے دوچار کیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔