محمد بشارت
خواص// خطہ پیر پنچال میں گزشتہ شب سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے راجوری کی تحصیل خواص میں ایک کچا مکان گرنے سے ایک معمر خاتون لقمہ اجل بن گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحصیل خواص کی پنچایت حلقہ گوندہ کی وارڈ نمبر سات میں بھاری بارش کی وجہ سے رہائشی مکان ڈھہ گیا جس میں 60سالہ ککو دیوی زوجہ سرن سنگھ کی ملبے میں دبنے سے موت واقع ہوئی۔ اِسی دوران دو گائیں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔
مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا کہ متاثر خاندان کی مالی امداد کی جائے۔
ادھر، واقعہ کے بعد علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔