ٹھاٹھری سڑک حادثے میں خاتون ازجان،7 دیگر زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مظابق، ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر گریڈ سٹیشن ٹھاٹھری کے نزدیک ایک الٹو کار زیر نمبر JK06A-6939حادثہ کا شکار ہوئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی ہیں اور بچاو کاروائی شروع کی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔