ریاسی میں منی بس اور کار کے درمیان ٹکر، خاتون زخمی

ریاسی//ریاسی میں منی بس اور کار کے مابین ٹکر میں خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، منی بس زیر نمبر JK14B-8881 اور سوفٹ کار زیر نمبر JK20A-5700کے درمیان ریاسی – پونی سڑک پر جارڈی، دھنوا کے مقام پر ٹکر ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے پی ایچ سی پونی منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کی شناخت ستیہ دیوی زوجہ شام لال ساکن بھڑکھ تحصیل پونی ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔