عشرت حسین بٹ
پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ساوجیاں میں ایک خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون اپنے گھر کے نزدیک واقع گگڑیاں ساوجیاں میں اپنے کھیت سے سبزی لینے گئی تھی کہ اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اسے علاج و معالجے کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
زخمی خاتون کی شناخت رفیقہ اقبال زوجہ جاوید اقبال ساکنہ گگڑیاں ساوجیاں کے طور ہوئی ہے۔