سوپور میں غیر مقامی خاتون کی مبینہ خود کشی

سری نگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں غیر مقامی خاتون نے مبینہ طوراپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس نے 20 روز قبل کپواڑہ کے ایک شخص سے شادی کی تھی نے اتوار کے روز مبینہ طورپر پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
متوفی خاتون کے شوہر نے بتایا کہ خاتون کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا گر چہ اُس کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔