جنوبی کشمیر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

File Photo

شوپیاں//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بالپورہ گاو¿ں میں بدھ کو اپنے گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون کی لقمہ اجل بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون گھر کے کسی کام میں مصروف تھی، جب اسے ہائی وولٹیج کا بجلی کا جھٹکا لگا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جاں بحق خاتون کی شناخت تنسیمہ جان زوجہ فیاض احمد ٹھوکر کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔