سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون ازجان،شوہر گرفتار

File Photo

جموں// پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں جمعرات کو ایک وی ڈی سی ممبر کی رائفل سے حادثاتی طور پر شوہر کے ہاتھوں چلی گولی سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ آیا یہ واقع ’حادثاتی طور پر پیش آیا ہے یا اس میں کوئی دوسرا زاویہ ہے‘، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دوپہر کے وقت ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 30 سالہ خاتون روبینہ کوثر گولی لگنے سے دوپہر ہلاک ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو مردہ حالت میں پاکر اس کے شوہر نثار احمد ولد نذیر حسین ساکنہ اپر مرہ کو سرنکوٹ میں گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وی ڈی سی ممبر کی ایک رائفل کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گولی نثار احمد کے ہاتھوں چلی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔