سرینگر؛ جہلم میں کودی خاتون کی لاش برآمد

File Photo

سری نگر//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کی ایک خاتون نے ہفتہ کو جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں امیرا کدل پل کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تلاش شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ بعد میں ریور پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پر جاری ریسکیو آپریشن کے دوران لاش برآمد کی۔
ریور پولیس کے ایک افسر نے خاتون کی شناخت ماریفہ جان (عمر25) زوجہ امیر احمد حجام ساکن نیاد گنڈ شوپیاں کے طور پر کی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔