بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے زادو محلہ نوگام میں اتوار کی دوپہر بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 28 سالہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خاتون کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت ہوئی جب وہ حادثاتی طور پر اپنے گھر میں ایک زندہ تار سے رابطے میں آ گئی۔
متوفی خاتون کی شناخت رفیقہ بانو (28) زوجہ شوکت احمد ڈار ساکنہ صدو محلہ نوگام کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔