پونچھ میں خاتون مشکوک مواد کے ساتھ گرفتار

File Photo

عشرت حسین بٹ

پونچھ//پونچھ پولیس نے پونچھ قصبہ کے پریڈ گرائونڈ علاقہ سے ایک خاتون کو مشکوک مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق شام گئے پولیس نے پونچھ کے پریڈ گراونڈ سے زیتون اختر زوجہ محمد آزاد نامی ایک خاتون کو مشکوک مواد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے کشمیر عظمیٰ کو اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خاتون کو پونچھ قصبہ کے پریڈ گراونڈ علاقہ سے مشکوک مودا کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں متعلقہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔