سانبہ میں خاتون سمیت چار بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

سانبہ//سانبہ ضلع میں پولیس نے ایک خاتون سمیت چار بین ریاستی منشیات سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے ایک بین ریاستی ہیروئن سمگلر راجویر کور کو سانبہ کی ایک کچی بستی سے گرفتار کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش نے کہا کہ کور پنجاب سے کٹھوعہ، سانبہ، جموں اور ملحقہ علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرنے میں ملوث اہم سمگلر تھی۔
پنجاب کے ہوشیار پور سے تعلق رکھنے والی، کور نے اپنے آبائی علاقے سے ہیروئن سمگل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس نے جموں صوبہ میں مقامی سپلائرز کو ممنوعہ اشیاءفراہم کیں۔
توش نے کہا کہ گرفتار بین ریاستی سمگلر جنوبی کشمیر سے جموں اور پنجاب میں افیون کی سپلائی بھی کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وجئے پور پولیس تھانہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور سانبہ اور ملحقہ اضلاع میں پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔