جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر کے مرکزی علاقے میں ایک خاتون سرخ مرچوں کو خشک کرنے کیلئے دھوپ میں رکھتے ہوئے.... (فوٹو:امان فاروق)

سرینگر// وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ بارشوں کے درمیان شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے کہا، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے”۔
یاد رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب جموں وکشمیر کے متعدد مقامات پر بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
دریں اثنائ، اسی دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6، پہلگام 6.8 اور گلمرگ میں 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے میں دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3، کرگل 6.6 اور لیہہ 3.5 ڈگری سلشیس درج کیا گیا۔
وہیں جموں میں درجہ حرارت22، کٹرہ میں 19.3، بٹوت میں 12.6، بانہال میں 10 اور بھدرواہ میں 11.4 ڈگری سلشیس کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔