ہم نے پوسکو ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں کیلئے روڈتیارکیا:کرن رجیجو

سری نگر//مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے جمعرات کو کہا کہ یہ مرکزی حکومت ہے جس نے ملک میں گھناؤنے جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا انتظام کیا ہے۔
سرینگر میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کرن رجیجو نے کہا، “ہم نے ملک میں گھناؤنے جرائم – عصمت دری، بچوں کے قتل اور خواتین کے خلاف جرائم کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ ہم نے POCSO ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں اور فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کا روڈ میپ بنایا۔ ہم 2018میں فوجداری ترمیمی بل لائے تھے”۔
قانون کے مضبوط ہونے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر نے کہا، “کوئی بھی جرم ہوتا ہے، جو بھی مجرم ہو، قانون کو ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔ عدالتیں ہیں، کام کریں گی۔ عدالتوں کو مضبوط کرنا حکومت کا فرض ہے۔ تمام عدالتیں متحد ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا قانون مضبوط ہو”۔
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو جموں و کشمیر میں ہیں۔ وہ بدھ کے روز یہاں قانونی کیمپوں میں شرکت اور کچھ عدالتی سہولیات کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔