یو این آئی
جموں// فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے منگل کے روز ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے خطے میں بڑھتی ہوئی ملی ٹنسی سرگرمیوں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشن کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام رینکز کو تاکید کی کہ وہ جاری اور آنے والے ایونٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آپریشنز کی تیز رفتار کو بر قرار رکھیں۔
فوج کی شمالی کمان نے منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں انسداد بغاوت فورس (ڈیلٹا) کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روشنی میں چلائے جا رہے دہشت گردی مخالف آپریشنز کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا: ‘لیفٹیننٹ جنرل نے علاقے میں اضافی فورسز کی تعیناتی کے آپشنز کا جائزاہ لیا اور جموں و کشمیر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے تمام رینکز کو تاکید کی کہ وہ جاری اور آنے والے ایونٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آپریشنز کی تیز رفتار کو بر قرار رکھیں۔